اہم خبریں

سونا کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے کا ہو گیا

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے کے اضافے کے بعد 7 ہزار 29 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 4,395 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں۔قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: کپتان بابراعظم پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

متعلقہ خبریں