اہم خبریں

حکومتی وفد کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات، بڑی پیش رفت سامنے آگئی

حکومتی وفد کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات، بڑی پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے وفاقی وزراپر مشتمل حکومتی وفد نے ملاقات کی جس میں سیاسی معاملات اور وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور طارق فضل سمیت پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومتی وفد نے محمود خان اچکزئی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
حکومتی وفد کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات
ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوئی شکایت نہیں وزیراعظم خط کا جواب دے رہے ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کا وفد کل اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور جمہوری اداروں کو موثر اور مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون اورآئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی مشترکہ جدوجہد پر بھی بات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے اپوزیشن چیمبر میں ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:اسپین میں تارکین وطن سڑکوں پر آگئے، ہزاروں افراد کا احتجاج

متعلقہ خبریں