اہم خبریں

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی مشیر برائےسیاحت و ثقافت سے ملاقات،سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

پشاور(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بیرسٹر مرتضیٰ جاوید عباسی نے نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت ظفر محمود سے ان کے دفتر پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ضلع مانسہرہ، ایبٹ آباد اور دیگر سیاحتی مقامات میں سیاحوں اور عوام کو صحت و صفائی ،آب نوشی ،چیرلفٹ ،ہوٹلز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ذکر کیا جس پر مشیر وزیراعلیٰ نے فوری طور پر صحت ٹورزم اور خوراک کے متعلقہ افسران کوسیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی تاکہ سیاح اور وہاں کے مقامی افراد رواں سیزن سےلطف اندوز ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی علاقہ جات ٹورسٹ زون ہے اور سیاحت کے فروغ سے مقامی افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت سیاحت کی ترقی و فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے لا رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں