لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مقدمہ ڈی ایس پی رائیونڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح افراد سمیت تین، چار سو افراد پر مشتمل جتھے نے ہنگامہ آرائی کی، جھتے قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن عمران خان ، حسان نیازی ، فرخ حبیب ، فواد چوہدری، حماد اظہر ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری وغیرہ کے کہنے پر اداروں کو دھمکیاں دیتے رہے، مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے ۔ پولیس پر پتھراؤ اور ڈنڈے مارنے سے 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے جبکہ کارکنوں کے پتھراؤ کی وجہ سے انکے اپنے چھ کارکن بھی زخمی ہوئے ۔















