قومی ایئرلائن نے حج 2023کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)قومی ایئرلائن نے حج 2023کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا،قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی.ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے پرائیوٹ حج کیلئے جانے والے مسافروں کے کرایوں میں870ڈالر سے لیکر1180ڈالر کرائے مقرر کردیاپرائیوٹ حج کے تحت یہ کرائے ساوتھ ریجن جس میں کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد سے جانیوالے عازمین کے کرایوں میں کیا گیا ہے،نارتھ سیکٹر سے جانیوالے لاہور،اسلام آباد،پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں910ڈالر سے لیکر1220ڈالرکرائے مقرر کئے گئے ہیں۔ممکنہ طور پرسرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔ممکنہ طور پر3لاکھ10ہزار روپے سے لیکر3لاکھ30ہزار متوقع ہیمکمل سرکاری حج10لاکھ25ہزار روپے تک ہوگاپی آئی اے ممکنہ طور پر 38ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گیجبکہ44ہزار سے زائد سعودی ایئرلائن باقی پاکستان سے آپریٹ ہونیوالی 2نجی ایئرلائن آپریٹ ہوں گی۔پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کیلئے بوئنگ777اور ایئربس320استعمال کرے گی.