اہم خبریں

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا خواتین مارچ کی شرکاء سے پولیس کی بدسلوکی کا سخت نوٹس

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا خواتین مارچ کی شرکاء سے پولیس کی بدسلوکی کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے آئی جی پولیس اسلام آباد کو طلب کرلیاوزیر داخلہ کا آئی جی پولیس اسلام آباد پر اظہار برہمی کیا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ خواتین شرکاء کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر انتہائی معذرت خواہ ہوں،خواتین انتہائی قابل احترام ہیں، واقعے پر دلی افسوس ہے، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں گے جبکہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا معاملے کا نوٹس، ڈی آئی جی آپریشنز سے فوری رپورٹ طلبکر لی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس واقعہ پر معذرت خواہ ہے۔آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کریں۔اسلام آباد پولیس عورتوں کے حقوق کے تحفظ اور جدوجہد میں مارچ کے شرکاء کے ساتھ کھڑی ہے۔آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی ہے کہ عورت مارچ اور تحفظ حقوق نسواں ریلیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں