اسلام آباد (اے بی این نیوز )رجسٹرار آفس کا اعتراض کا اعتراض یہ ہے کہ عمران خان کی درخواست واضع نہیں ،ملک بھر کی ویڈیو لنک کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے ؟ متعلقہ عدالت سے رجوع کے بغیر کیسے ویڈیو لنک کی درخواست قابل سماعت ہے؟ عمران خان نے فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سیکورٹی تھریٹس ہیں ، اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے سخت سیکورٹی فراہم کی جائے ، اسلام آباد کے تمام کیسز میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے،سکیورٹی وجوہات پر ذاتی پیشی سے عدالتی کارروائیاں بھی تعطل کا شکار ہوتی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک پر پیشی کی استدعاعمران خان کی درخواست میں تمام کیسز جوڈیشل کمپلیکس میں چلانے کی بھی تجویز دی گئی،پولیس کو عدالت پیشیوں کے دوران مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیاجائے، موٹروے ہائی وے پر بھی سکیورٹی فراہمی کے احکامات دیئے جائیں ۔















