اسلام آباد(اے بی این نیوز )این ڈی ایم اے کے زیر تحت آفات سے نمٹنے اور تیاری کیلئے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس کا چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ورکشاپ کا افتتاح کیا ورکشاپ کا مقصد مقامی سطح پر لوگوں کو آگاہی اور پالیسی سازی کے لیے تجاویز مرتب کرنا ہے ورکشاپ میں قدرتی آفات کیلئے تیاری اور رسپانس پر مقامی ضروریات کے تجزیہ اور فریم ورک پر تبادلہ کیا جائے گادوروزہ ورکشاپ کل بھی جاری رہے گی چئیرمین این ڈی ایم اے نے آفات سے نمٹنے کیلئے قومی تیاری اور رسپانس سسٹم کی تنظیم نو سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا آفات اور ایمرجنسی کے لیے پیشگی تیاری کیلئے ورکشاپس ملک بھر میں منعقد کی جائیں گی۔















