اہم خبریں

اسپیکر کی کل کی رولنگ غیر آئینی ہے،گورنرپنجاب بلیغ الرحمان

لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی کل کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین کا دفاع اور قانون کی پاسداری اسپیکر کی ذمہ داری ہے، اسپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی میں ذاتی پسند کو ملحوظ خاطر نہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایمانداری اور غیر جانبداری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے پابند ہیں، اسپیکر نے آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے اس سے انحراف نہیں کر سکتے، اسپیکر نے رولنگ میں غیر قانونی نکات اٹھائے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ہائیکورٹ کیس اور منظور وٹو کیس کی غلط مثال دی ہے۔

متعلقہ خبریں