ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور(نیوزڈیسک)اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈٓا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 7 سے 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہونڈا کی سب سے مشہور موٹر سائیکل سی ڈی 70 کی قیمت 7 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 44 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔کمپنی نے سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 8 ہزار کا اضافہ کیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 500 جبکہ ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 9 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 90 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی۔ہونڈا کی سی جی 125 کی قیمت بھی 9 ہزار روپے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں 12 ہزار کا اضافہ کیا گیا، جس کی نئی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 900 روپے ہوگئی۔اٹلس ہونڈا کی 150 موٹر سائیکل کی قیمت بھی 25 ہزار روپے کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 900 روپے کی ہوگئی۔خیال رہے گزشتہ ماہ فروری 2023ء میں بھی اٹلس ہونڈا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، جس میں سی ڈی 70 کی قیمت میں 9 ہزار، سی ڈی 70 ’ڈریم‘ کی قیمت میں 9 ہزار 600، پرائیڈر کی قیمت میں 10 ہزار 600 روپے، سی جی 125 کی قیمت میں 11 ہزار اور 125 کے اسپیشل ایڈیشن میں 13 ہزار روپے بڑھائے گئے تھے۔