بلدیاتی انتخابات، عباس پور میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عباس پور( اے بی این نیوز  )بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہو گیا جس میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔یونین کونسل چھاترہ سے ملک اسد چیئرمین اور صوبیدار (ر) راجہ رفیق بھٹی وائس چیئرمین، یونین کونسل چفاڑ سے حاجی راجہ محمد رفیق کیانی چیئرمین، محمد امین چودھری وائس چیئرمین، یونین کونسل کھلی درمن سے سردار جنید کبیر احمد ایڈووکیٹ چیئرمین جبکہ راجہ ابراہیم خان وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔ریٹرننگ آفیسر ابصار افتخار کی جانب سے چاروں یونین کونسلز سے کامیاب ہونے والے چئیرمین اور وائس چیئرمین کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جس کے مطابق ٹاؤن کمیٹی عباسپور کے چئیرمین شیراز احمد چودھری اور آزاد امیدوار سردار محمد شبیر عرف لالہ کامیاب ہو گئے۔یونین کونسل ٹنگیڑاں سے سید نصیر حسین شاہ چیئرمین، محمد تیمور وائس چیئرمین، ٹاؤن کمیٹی عباسپور میں اپ سیٹ ہوا جہاں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کو شکست ہوئی، پی ٹی آئی کے ہی دوسرے امیدوار چودھری شیراز پی پی پی اور آزاد ممبر سردار شبیر لالہ کے ساتھ ملکر چیئرمین منتخب ہوگئے۔