اسلام آباد(اے بی این نیوز) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع ابر آلود رہا، تاہم خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر، بالائی، وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا، تا ہم شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں پٹن 46، مالم جبہ 20، دروش 17، کالام 14، بالاکوٹ 11، کاکول 09، پاراچنار 07، بنوں 05، دیر (زیریں 04 ، بالائی 03)، سیدو شریف 04، چراٹ، مردان، میر کھانی 02، باچا خان ایئرپورٹ 01 ملی میٹر ہوئی۔کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 10، مظفرآباد (ایئرپورٹ 07، سٹی 05)، راولاکوٹ 03، بلوچستان میں قلات 09، ژوب 08، بارکھان، سبی 05، دالبندین 02، نوکنڈی، کوئٹہ 01، مری 09، پنجاب میں لیہ 04، اٹک، کوٹ ادو 02، منگلا 03، چکوال، جوہرآباد 01، گلگت بلتستان میں استور، بگروٹ 08، گلگت 02 اور سکردومیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔















