اہم خبریں

سوئی سدرن کی آئندہ مالی سال کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد (   )سوئی سدرن کی آئندہ مالی سال کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست،گیس کی بنیادی قیمت میں 391روپے 69پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست اوگرا میں دائر کی،سوئی سدرن نے درخواست آئندہ مالی سال کی ریونیو ضروریات کیلئے دی ہےسوئی سدرن نے آئندہ مالی سال ریونیو ضروریات کا تخمینہ 266ارب روپے سے زائد لگایا ہے سوئی سدرن کا 98 ارب 31 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے،سوئی سدرن نے گیس کی مجوزہ قیمت 1060روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے،اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر 13 مارچ کو سماعت کرے گی۔

متعلقہ خبریں