اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ، اس ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔سول اور عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی علاقائی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔















