ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں ہم آہنگی، رواداری اور اتحاد کو فروغ دیتی ہیں،بلاول

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پہاڑوں، میدانوں اور ساحلوں پر پروان چڑھنے والی ثقافت دنیا کا قدیم اور سدا بہار ورثہ ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان کے عوام تاریخی طور بہادر، مہمان نواز اور رواداری پسند رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی لوک موسیقی، طعام اور ملبوسات اپنی مثال آپ ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ثقافتی تنوع ہمارے معاشرے کی خوبصورتی اور بھائے چارے کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں ہم آہنگی، رواداری اور اتحاد کو فروغ دیتی ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے بلوچستان سمیت پورے ملک کی عوام کو یومِ ثقافت بلوچ کی مبارک باد پیش کی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم شہباز بھٹی شہید کو مذہبی ہم آہنگی کے سفیر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پی پی پی چیئرمین نے شہباز بھٹی شہید کے 12 ویں یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ دہشتگردی و انتھاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسی رہنما اور شہباز بھٹی شہید جیسے انتھک کارکن کی قربانیاں دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز بھٹی شہید کی قربانی رائیگان نہیں جائے گی، پوری قوم مذہبی منافرت اور تعصب کے خاتمے کے حوالے سے ایک پیج پر ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عدم مساوات، عدم رواداری اور ہر قسم کے استحصال سے پاک معاشرے کا قیام پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ہے، جسے جلد از جلد پایہ تکمیل پر پہنچانے کے لیے ہمارے حوصلے بلند ہیں۔