اہم خبریں

سپریم کورٹ سندھ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے خالی پوسٹوں سے متعلق جواب طلب کر لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سپریم کورٹ سندھ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے خالی پوسٹوں سے متعلق جواب طلب کر لیا،جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ جب تعیناتیوں پر پابندی تھی تو بھرتیاں کیسے کی گئیں؟ 2007 میں جو لوگ انٹرویو، ٹیسٹ اور دیگر مراحل پورے کر چکے تھے ان کو تعیناتی کیوں نہیں کی گئی؟میں پابندی تھی تو 2008 میں کیسے بھرتیاں ہو گئیں؟ 2008 میں پابندی ہٹنے پر 2007 والوں کو بھرتی کیوں نہ کیا گیا؟کیا پابندی کے صرف من پسند لوگوں کو بھرتی کرنے کے لیے ہٹائی گئی، بتایا جائے سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں کتنی پوسٹیں خالی ہیں؟ہم ریکارڈ طلب کر رہے ہیں پھر دیکھتے ہیں کیا کرنا ہے، 2007 میں نوکریوں کے لیے تمام مراحل کلیئر کرنے والے تاحال عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں،سیکرٹری محکمہ ایکسائز سندھ نے بتایا کہاس دوران تعیناتیوں پر پابندیاں لگا دی گئی تھیں، 2008 میں پابندی ہٹا دی گئی تھی، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی۔

متعلقہ خبریں