حکومت نے قبائلی عوام کو حقوق دینے کا وعدہ کیا تھا، سراج الحق

پشاور (نیوزڈیسک)میر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار سے پاک ملک چاہتے ہیں۔ حکومت نے قبائلی عوام کو حقوق دینے کا وعدہ کیا تھا۔ پشاور میں حقوق قبائل کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج عوام گھروں اور مساجد میں محفوظ نہیں۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے قبائل سے اسلام آباد اور لاہور کے برابر سہولیات دینے کا وعدہ کیا تھا۔ قبائلی علاقوں میں پولیٹیکل ایجنٹ کی بادشاہی کے بعد ایک الگ بادشاہی نظام آیا۔ سراج الحق نے کہا کہ سرکاری توشہ خانوں کو لوٹا گیا۔ 1400 کلو میٹر سرحد کی حفاظت قبائل نے خود کی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں یورینیم، سنگ مرمر، تیل و گیس کے ذخائر ہیں۔ وفاق نے وسائل اپنے پاس رکھ کر مسائل قبائل کو دیے۔ آج ملک میں عدل و انصاف کسی کو نہیں مل رہا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت امن قائم نہیں کرسکتی تو گھر جائے۔ اس سے پہلے حکومت کے وزرا صرف اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے بھتہ دیتے تھے، شرم آنی چاہیے۔ سراج الحق نے کہا کہ نگراں حکومت میں شامل ایک مشیر کاغذات میں مردہ ہے۔ ان لوگوں نے عوام کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا اور اپنے سرمائے میں کوئی کمی نہیں کی، عوام کو قربانی کے لئے پیش کیا؟انہوں نے کہا کہ سیلاب اور زلزلہ زدگان کے نام پر پیسہ آیا وہ بھی ہڑپ لیا گیا۔ ان لوگوں کے ہوتے ہوئے100 سال میں بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ہم قبائلی اضلاع کے حقوق کے لئے تحریک شروع کر رہے ہیں۔ امن قائم نہیں کیا گیا تو ہم اسلام آباد کی طرف جائیں گے۔