اہم خبریں

شہری نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔شہری نامدار علی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں عمران خان، پرویز الٰہی، الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ 18 دسمبر کو پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، عمران خان کی ہدایت پر پرویز الٰہی کا اسمبلی تحلیل کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں