کراچی،پو لیس ہیڈ آفس پر مسلح دہشتگردوں کا حملہ، دھماکے اورفائرنگ

کراچی (  اے بی این نیوز )پولیس آفس کے قریب شدید فائرنگ، دھماکے بھی سنے گئے، دفتر کے اندر سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں، فائرنگ کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، چار سے پانچ دہستگردوں نے آفس میں داخل ہو کر فائرنگ کی، حملہ آوروں کی تعداد دس سے زیادہ ہے، دفتر کے اندر عملے نے خود کو بند کر لیا ہے، پولیس کی بھاری نفری نے اطراف کے تمام راستوں کو بند کردیا، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی،،کراچی پولیس چیف نے بتیا کہ ان کے دفتر پر حملہ ہوا ہے،کراچی پولیس آفس کے قریب شدید فائرنگ ہوئی اور دھماکے بھی سنے گئے ہیں۔صدر پولیس آفس میں حملہ آوروں کےداخل ہونےکی اطلاعات ہیں، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری بھی موقع پر روانہ ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پولیس آفس میں حملہ آوروں کے داخل ہونےکی اطلاعات ہے۔پولیس نفری نے کراچی پولیس آفس (کے پی او) کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کے پی او کی لائٹس بند کردی گئی ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔کراچی پولیس آفس کے تمام دروازے بند کر دیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ میرے دفتر پر حملہ ہوا ہے، فائرنگ ابھی جاری ہے۔