اہم خبریں

سعودیہ سے کراچی پہنچے والا عمرہ زائر ائرپورٹ پر انتقال کرگیا

کراچی(نیوزڈیسک)سعودی عرب سے کراچی پہنچے والا عمرہ زائر حرکت قبل بند ہونے سے ائرپورٹ لاؤنج میں انتقال کرگیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر صدیق احمد خان جمعرات کی دوپہر پی آئی اے کی پرواز پی کے 732 سے جدہ سے کراچی پہنچا تھا، مسافرکو امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچتے ہی دل کا دورہ پڑا جو جاں لیواثابت ہوا۔جناح ٹرمینل پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے طبی معانہ کے بعد مسافر صدیق احمد خان کی موت کی تصدیق کردی، مسافر کی عمر 77 سال ہے اور وہ کراچی کے علاقے لانڈھی کا رہائشی ہے، سی اے اے کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کر کے مسافر کی میت کو ورثا کے حوالے کردی۔

متعلقہ خبریں