اہم خبریں

مرضی کا بنچ تشکیل دینے کیلئے ہدایات، پرویز الہیٰ کی مبینہ آڈیو لیک

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی محمد خان کیس میں اپنی مرضی کا بنچ تشکیل دینے سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔مبینہ آڈیو میں چوہدری پرویز الہٰی اپنے وکیل سے گفتگو کررہے ہیں۔ آڈیو میں چوہدری پرویز الہٰی اپنے وکیل کو جوجا صاحب کہہ کرمخاطب کررہے ہیں۔ مبینہ آڈیو لیک میں محمد خان کیس میں اپنی مرضی کا بنچ تشکیل دینے کیلئے ہدایات دی جارہی ہیں۔آڈیو میں چوہدری پرویزالہیٰ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جوجاصاحب ! محمد خان کا کیس مظاہر علی نقوی کے پاس لگوانا ہے،جواب میں وکیل کا کہتے ہیں کہ اچھا آج آئی او اسلام آباد چلا جائے گا، کہہ رہے تھے اسلام آباد بھیج دیں گے۔ پھر جو پراسس ہوتا ہے اس میں کوشش کرلیں گے۔مبینہ آڈیو میں چوہدری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ کراؤ نا جی۔ کوشش نہیں، جواب میں وکیل کہتے ہیں کہ بالکل کوشش کریں گے۔ مظاہر علی نقوی؟۔ جواب میں سابق ویراعلیٰ کہتے ہیں کہ ہاں بڑا دبنگ ہے، وکیل مزید کہتے ہیں کہ ہاں جی جانتا ہوں۔

متعلقہ خبریں