اہم خبریں

جنرل (ر) باجوہ کے خلاف کوئی بات کی گئی تو سب سے پہلے میں بولوں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جب خان صاحب جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بات کر رہے تھے، تو مجھے بہت برا لگا، جنرل (ر) باجوہ ہمارے محسن ہیں، محسنوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ جنرل (ر) باجوہ کے ان پر بہت احسانات ہیں، احسان فراموشی نہ کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اب اگر جنرل (ر) باجوہ کے خلاف کوئی بات کی گئی تو سب سے پہلے میں بولوں گا، میری پارٹی بولے گی، جنرل (ر) فیض ہمارے خلاف تھے، میں نے جنرل (ر) باجوہ کو فیض کے بارے میں بتایا تو فیض نے کہا کہ عمران خان کا حکم ہے۔چودھری پرویز الہٰی کہا کہ اب اگر جنرل (ر) باجوہ کے خلاف کوئی بات کی گئی تو سب سے پہلے میں بولوں گا، میری ساری پارٹی بولے گی، جنرل (ر) فیض نے بہت زیادتیاں کیں، ہمیں اندر کرنے کی کوشش کی، ہمارے خلاف تھے، میں نے جنرل (ر) باجوہ کو فیض کے بارے میں بتایا تو فیض نے کہا کہ عمران خان کا حکم ہے۔

متعلقہ خبریں