سرگودھا(نیوزڈیسک) سرگودھا میں سب انسپکٹر سے اتفاقیہ گولی چل گئی، جس سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو اتفاقیہ گولی چلنے کا واقعہ تھانہ فیکٹری ایریا میں پیش آیا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے دو اہلکار زخمی ہوئے، غفلت برتنے پر سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے سب انسپکٹر سے اچانک گولی چل گئی۔















