اہم خبریں

صدارتی ایوارڈ یافتہ لوک گلوکار بشیر بلوچ انتقال کر گئے

کوئٹہ(نیوزڈیسک)صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف لوک گلوکار بشیر بلوچ کوئٹہ میں انتقال کر گئے۔مرحوم گلوکار کے بیٹے محمد رضا کے مطابق بشیر بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔محمد رضا نے بتایا کہ بشیر بلوچ کو آج دوپہر کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ کے قریب اخوند بابا قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے لوک گلوکار بشیر بلوچ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مرحوم بشیر بلوچ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں