ضمنی انتخاب، عامر محمود کیانی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

لندن(نیوزڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر محمود کیانی نے ضمنی انتخاب کے لیے راولپنڈی کے حلقے این اے 60 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئیے۔عامر محمود کیانی کے ہمراہ راجہ بشارت اور ملک تیمور بھی الیکشن کمیشن کے دفتر آئے تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا، انتخابات کرانے کے لیے پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 90 دن کے دوران انتخابات کرانا آئین میں درج ہے، پی ٹی آئی عام اور ضمنی انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہے۔