اہم خبریں

مفتی اقبال کی وفات،اہل سنت ایک عظم خطیب اورجید عالم دین سے محرو م ہو گئی، علامہ مجاہد عبدالر سول

لاہور( نیوزڈیسک)صدر سنی تحریک پنجاب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ مفتی اقبال چشتی کی و فا ت اہلسنت کیلئے بڑا سا نحہ ہے،مفتی محمد اقبال چشتی بے مثال خطیب اور عقائد اہل سنت کے حقیقی ترجمان اور نڈر جید عالم دین تھے،اہل سنت ایک عظم خطیب اورجید عالم دین سے محرو م ہو گئی ہے ان کی کمی ہمیشہ محسو س کی جا تی رہے گی۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پیر شیر محمد مجتبائی، علامہ سر فراز سیا لوی، قاری عنصر سلطانی، عبدالمر تضیٰ فردوسی،شان علی،سید بابر شاہ، پیر محمد شہوار عثمانی،اظہر قادری سمیت دیگر سنی تحریک کے رہنمائوںسے گفتگوکر تے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ مفتی محمد اقبال چشتی کی ساری زند گی اپنے مسلک کی تر جمانی کر تے ہوئے گزری اس میں کو ئی شک نہیں کہ وہ اپنے مسلک کی ترجمانی کاحق ادا کر کے اس دنیا سے رخصت ہو ئے ان کی و فا ت سے دل زخمی اور دکھی ہے مگر رب کی ر ضا کے سامنے سب ہی بے بس ہیں سب نے ایک دن اپنے رب کی طر ف لو ٹ کرجانا ہے، ر ب ذوالجلا ل کی بار گاہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالی مفتی محمد اقبال کی مغفر ت فرمائے اوران کی قبر کو اپنے نور سے منور فرمائے اوران کے لواحقین کو صبر جمیل عطا ء فرما ئے ہم مفتی محمد اقبال چشتی کے تمام عقید ت مندوں اور اہل خانہ سے تعز یت کااظہار کر تے ہیں۔

متعلقہ خبریں