لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ جیل بھروتحریک سیاسی بلیک میلنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے، ملک میں عمران خان کی چیخ و پکار دشمن ممالک سے وصول فنڈنگ اور متوقع احتساب سے توجہ ہٹانا ہے،پی ٹی آئی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں اس کی ترجیح ہمیشہ توڑ پھوڑ اور افراتفری پھیلانا ہی رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان دور کی پالیسیوں کی سز ا پوری قوم بھگت رہی ہے مسائل کے حل کیلئے وقت درکار ہے مگر عمران خان اورانکی ٹیم مسلسل بلیک میلنگ پر اتری ہوئی ہے مسائل اور مشکلات سے نجات کیلئے حکمران دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تمام کوششیں اور حربے ناکام بناکر مسلم لیگ(ن)اپنے قائد میاں نواز شریف، وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جرات مندانہ قیادت میں استحکام پاکستان کے لیے جد و جہد کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔انہوں نے کہاکہ غریبوں کو تکالیف اور اشارفیہ کو ریلیف دینے والوں سے قوم بخوبی آگاہ ہے حواس باختہ عمران خان دائیں بائیں چوروں کی ٹیم کھڑی کرکے کس کو بے وقوف بنا رہا ہے؟۔ چور چور کا شور مچانے والا عمران خان خائن اورچوروں کا سرغنہ نکلا ہے ۔ جیل بھرو تحریک بھی ہوا کا بلبلہ ثا بت ہو گی کیونکہ عوام تو بڑی دور کی با ت ہے خود تحریک انصا ف کے ورکر ز بھی جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔















