اہم خبریں

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، 3 افراد شہید،20زخمی

شمالی وزیرستان(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 3 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں اور فورسز کی نفری بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ،نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ شمالی وزیرستان میں رکشہ سوار خودکش بمبار کے حملے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار نے پیٹرولیم کمپنی کے عملے کو لے جانیوالی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں اور فورسز کی نفری بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ۔

متعلقہ خبریں