اہم خبریں

لیگی رہنما شائستہ پرویز نے وزیراعظم کی معاونِ خصوصی بننے معذرت کرلی

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ شائستہ پرویز ملک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر وزیراعظم کا معاون خصوصی بننے سے معذرت کی اور انہوں نے نامزدگی پر پارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔شائستہ پرویز نے ن لیگی قیاد کو جواب دیا کہ پارٹی کی شکر گزار ہوں کہ مجھے عزت سے نوازا لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کی ہے، پارٹی کی جانب سے پالیسی ایڈوائزر فار ویمن کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دوں گی۔

متعلقہ خبریں