جناح اسپتال کراچی کے متعدد سی سی ٹی وی کیمرے بند ہونے کا انکشاف

کراچی(نیوزڈیسک) جناح اسپتال انتظامیہ نے متعدد وارڈز کے کیمرے بند ہونے کا حیرت انگیز انکشاف کردیا گیا،اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا نیٹ ورک کمزور ہوجانے سے سکیورٹی کو خطرات لاحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں لاپتا ہونے والی خاتون کے معاملے پر دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ اسپتال میں متعدد شعبہ جات کے کیمرے بند پڑے ہیں، جس کے سبب اسپتال میں نا خوشگوار واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے۔اس طرح کی ہنگامی صورتحال میں جب اسپتال انتظامیہ سے سی سی ٹی وی ریکارڈنگز مانگی جاتی ہیں تو وہ کیمرے بند ہونے کا کہہ کر اپنی جان چھوڑا لیتے ہیں۔اسپتال انتظامیہ نے موقف دیا کہ اسپتال کے گائنی وار کے کیمرے بند کرنے کا مقصد خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے کیوں اکثر خواتین کو ان کیمروں سے اعتراض تھا۔