ن لیگ نے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے، مریم نواز

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہاہے کہ ن لیگ نے انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے، یہ بزدلوں کی طرح چھپ کر بیٹھا ہے، ن لیگ الیکشن کی تیاری کررہی ہے، ہم الیکشن ہارنے کیلئے نہیں جیتنے کیلئے اترےہیں۔اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی ورکرز کنونشن سے خطاب میں مریم نواز شریف نے نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ کی سلیکشن کمیٹی تھی وہ ٹوٹ گئی ہے، سلیکٹرز گھر چلے گئے ہیں، انہوں نے کان پکڑے ہوئے ہیں، بابا رحمتا اس قوم کے لئے سب سے بڑی بابا زحمت بن گیا، گلی گلی صداقت اور امانت کے پول کھل رہے ہیں۔خطاب جاری رکھتے ہوئے مریم نے کہا کہ ہیروں انگوٹھیوں کا حساب بھی دینا پڑے گا اور فارن فنڈنگ کا حساب بھی لیں گے، ن لیگی کارکنوں سے حلف لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وعدہ کرو کہ آج کے بعد گھر نہیں بیٹھوں گے، الیکشن مہم چلاؤں گے، یہ مریم نواز یا ن لیگ کی جنگ نہیں قوم کی جنگ ہے جسے لڑنا ہے، قوم کی امیدوں کا دیہ ہم نہیں بجھنے دیں گے ،یہ ملک ہمارا ،ہمارے نوجوان کا ہے۔نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں میں اتنا جذبہ ہے، جب بھی نوجوانوں کو دیکھتی ہوں حوصلہ بڑھ جاتا ہے، اس بار کارکنان نے اسلام آباد کی سیٹیں جیت کر دکھانی ہیں، ہم نے کمر باندھ لی ہے، کارکنان نعرے جھوٹ گالی کی سیاست چھوؑڑ دو، یہ دیکھیں کارکنان کا مستقبل کس کے ہاتھ میں ہے، 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے نوکریاں چھین لیں، نواز شریف نے سی پیک شروع کیا تو ترقی آئی، 22،22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو صفر پر لایا، کارکنان الیکشن کی تیاری کیلئے باہر نکلیں گے، سوشل میڈیا پر مہم چلائیں گے۔ن لیگی دور کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ 4 سال جو میٹرو مکمل نہ ہوسکی اس کو شہباز شریف نے 15 دن میں کھول دیا، عوام کی سہولت کیلئے ترقیاتی منصوبے شہباز اسپیڈ سے مکمل ہوں گے، نواز شریف نے 2016 میں اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے ریفارم کا بیڑا اٹھایا، یلو بسیں جب سڑکوں پر گزرتی ہیں تو نوازشریف کی یاد آتی ہے؟، مگر ان چار سالوں میں 200 بسوں سے 201بسیں نہیں ہوئیں، موازنہ 2022 کا 2023 سے نہیں ہوگا، موازنہ عمران کے کے پی میں 10 سال اور شہباز کے پنجاب میں 10 سال سے ہوگا۔