لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 60 ار ب روپے مانگے، حکومت نے 6 ماہ میں 6 ہزار 382 ارب روپے خرچ کئے، حکومت کے پاس 88 وزیروں کے خرچے پورے کرنے کیلئے پیسے ہیں، آئینی ادارے کیلئے نہیں۔ آج عدالت میں تمام دلائل مکمل ہو گئے ہیں، کسی وکیل نے الیکشن کے 90 دن میں مخالفت کی بات نہیں کی۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام کارروائی میں یہ بات واضح ہو گئی الیکشن 90 دن میں لازم ہو گا، کسی کی اس بات پر دو رائے نہیں تھی، حکومت میں بیٹھے کشمکش کے شکار افراد ذہنی طور پر تیار ہوجائیں، وزیر بنانے کے پیسے ہیں، الیکشن کے لیے پیسے نہیں، یہ بدنیتی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے 6 ماہ میں مالی سال میں وفاق میں 6382 ارب روپے خرچہ ہوا، ہماری حکومت کے مقابلے میں اس حکومت نے 1 ہزار 54 ارب روپے زیادہ خرچ کیے، الیکشن کی تاریخ کس کو دینی ہے اس پر بحث ہوئی ہے ، الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے پیسے نہ ہونا شرمندگی کی بات ہے۔ گورنر یا الیکشن کمیشن تاریخ نہ دے تو صدر بھی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں















