اہم خبریں

کل ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ؟کیا تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟جانئے حقیقت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 16 مئی کو ملک بھر میں سرکاری سطح پر یوم تشکر منایا جائے گا۔ یہ دن سچائی کی جدوجہد اور آپریشن بنی مارس میں شاندار کامیابی کی خوشی میں منایا جائے گا۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 16 مئی کو یوم تشکر کے حوالے سے ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

تاہم، سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یوم تشکر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس پر توجہ نہ دی جائے۔

مزید پڑھیں :جوابی کارروائی بے رحم اور یقینی ہو گی،کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں،ترجمان پاک فوج کا بھارت کو واضح انتباہ

متعلقہ خبریں