اہم خبریں

کاروباری اوقات سےمتعلق نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کاروباری اوقات کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کو پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ ریستوران، کھانے کی دکانیں اور تندور بھی استثنیٰ میں شامل ہیں۔

اسی طرح کریانہ، گوشت، پھل اور سبزی فروش بھی مستثنیٰ ہوں گے، بیکریاں اور خشک میوہ جات کی دکانیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

کاروباری اوقات سے متعلق استثنیٰ کا اطلاق 31 مئی تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہال اور مارکیز رات 10 بجے بند ہوں گے جب کہ کمرشل مقامات پر تقریبات رات 10 بجے بند کرنا لازمی ہوں گی۔

کاروباری اوقات سے متعلق نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
مزید پڑھیں‌:پاور ڈویژن کی بجلی بلوں سےمتعلق بڑی خوشخبری

متعلقہ خبریں