اہم خبریں

بڑی خبر،جے یو آئی سربراہ پارلیمنٹرینز پر برس پڑے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کیا آج کی پارلیمنٹ قوم کی نمائندہ ہے؟ یہ جبر کب تک جاری رہے گا؟ بظاہر عوام کو ووٹ دینے کی اجازت ہے لیکن رائے عامہ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ پاکستان کی بہتری کا طریقہ نہیں، بغاوت کو ہوا دینے کا طریقہ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو اس وقت جس سنگین صورتحال کا سامنا ہے اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ کے پی اور بلوچستان میں امن و امان خراب ہے اور سندھ پر ڈاکو راج کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران امن و امان کے حوالے سے سنجیدہ ہیں اور نہ ہی انہیں معیشت کی فکر ہے۔ آج نہ کوئی اپنی روزمرہ کی ضروریات پوری کر سکتا ہے اور نہ ہی اپنے بچوں کو اچھی تعلیم فراہم کر سکتا ہے۔ بین الاقوامی حالات کی بنیاد پر عوام پر مہنگائی کا پہاڑ ڈالا گیا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ آج مسلح گروہ نکل کر فورسز کے قلعوں پر حملے کر رہے ہیں جس سے فورسز کا مورال گر رہا ہے اور مسلح گروپوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:یو اے ای میں نیا قانون نافذ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں