اہم خبریں

یو اے ای میں نیا قانون نافذ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

دبئی (اے بی این نیوز)متحدہ عرب امارات( United Arab Emirates) میں نجی کمپنیوں کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ تک ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے۔

اماراتی حکومت نے بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے نیا قانون نافذ کر دیا، جس کا اطلاق صرف نجی کمپنیوں پر ہوگا۔

وزارت محنت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی کمپنیاں ملازمین کو ہر مہینے کی پہلی تاریخ تک تنخواہیں ادا کریں، بصورت دیگر تاخیر تصور کی جائے گی۔

بیان کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر متعلقہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

وزارت محنت نے واضح کیا کہ نئی پالیسی کا اطلاق سرکاری اداروں پر نہیں ہوگا بلکہ یہ صرف نجی شعبے کیلئے نافذ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

متعلقہ خبریں