اہم خبریں

وزیراعلیٰ کا بڑا اقدام،سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان

پشاور(اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو 20 مئی تک تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر 20 مئی سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کر دی جائیں گی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہیں عید کو مدنظر رکھ کر جاری کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:محسن نقوی کا دورہ تہران،اہم ملاقات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

متعلقہ خبریں