اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کراچی سمیت ملک بھر کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق
اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ بجلی صارفین پر ایک ارب 18کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کےلیے ہو گا ۔
اضافے کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین پر نہیں ہو گا۔ ونٹر پیکج کے تحت اضافی بجلی استعمال پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہو گئی تھی۔
گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ایک روپے74پیسےفی یونٹ تھی۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا فیض حمید سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر