اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع۔ جسٹس منیب اختر 3رکنی ججز کمیٹی سے باہر ہوگئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰنے جسٹس امین الدین خان کو کمیٹی رکن نامزد کر دیا ۔
جسٹس امین الدین خان سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں ۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ 3 رکنی ججز کمیٹی بنچزتشکیل اور انسانی حقوق کے مقدمات کا جائزہ لیتی ہے۔
مزید پڑھیں :پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کا معاملہ،ہم خاموش ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بدتمیزی کریں،چیف جسٹس