راولپنڈی (اے بی این نیوز) اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملاقات کے لیے لایا گیا۔
نجی ٹی وی نیوز کو جیل ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق جیل مینوئل کے مطابق پی ٹی آئی کی بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ملاقات کے روز ملاقات کے لیے لایا گیا تھا۔
کانفرنس روم میں تقریباً 35 منٹ تک ملاقات ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی کے مکمل طبی معائنے بشمول ان کی آنکھوں اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار،روٹی کی قیمت بڑھا دی گئی















