اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر داخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس ملاقات کا مقصد سیاسی استحکام اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
ملاقات میں طے کرنا تھا ملک میں جاری سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی اپنائی جا سکے۔
یہ ملاقات اس وقت ہوئی ہے جب ملک میں سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب مختلف سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مطالبات اور مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہیں
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے۔مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شرکت کے بعد واپس پہنچے تو محسن نقوی ملاقات کے لیے تشریف لائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ حکومت اتوار 15 ستمبر کو آئینی ترمیم کرانے میں ناکام ہوگئی تھی، جس کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی کردیے گئے تھے۔
اس وقت مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کرگئے ہیں، حکمراں اتحاد اور اپوزیشن دونوں کی خواہش ہے کہ انہیں اپنے ساتھ ملایا جائے۔
آج مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے آئینی ترامیم کے لیے حکومت کا مسودہ مکمل مسترد کردیا ہے کیونکہ یہ کسی صورت قابل قبول اور قابل عمل نہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی اور جے یو آئی پارلیمنٹ میں ملکر چلیں گے،مولانا صاحب نے آئینی ترامیم مسودے کو مسترد کردیا،اسد قیصر