اہم خبریں

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان، جانیے کتنا؟

اسلام آباد (اے بی این نیوز) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 72 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ سی سی پی اے جی نے نیپرا کو اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا سی سی پی اے جی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 2 جون کو کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں ہائیڈل سے 21.89 فیصد، مقامی کوئلے سے 15.61 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 14.14 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اپریل میں آر ایف او سے 5.11 فیصد، مقامی گیس سے 10.49 فیصد اور آر ایل این جی سے 4 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

اپریل کے مہینے میں نیوکلیئر سے 22.07 فیصد اور سولر سے 1.17 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جب کہ ٹرانسمیشن نقصانات کی وجہ سے 1.95 فیصد بجلی ضائع ہوئی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ملک بھر کے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کیلئے اعزاز، اقوام متحدہ میں میڈ اِن پاکستان فٹبال پیش

متعلقہ خبریں