اہم خبریں

عمران خان کیخلاف ممکنہ کارروائی، محکمہ داخلہ پنجاب درخواست پرغور و خوض کر رہا ہے،عظمیٰ بخاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کی خبر پرانی ہے۔

انہوں نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ اس پرانی خبر کو دوبارہ سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف پنجاب حکومت کو ایک درخواست موصول ہوئی تھی۔

پنجاب کابینہ نے کارروائی کے لیے محکمہ داخلہ کو درخواست ریفر کی۔ اب محکمہ داخلہ پنجاب اس درخواست پرغور و خوض کر رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب حکومت نے ابھی مزید کوئی نئی کارروائی نہیں کی گئی اور ایک پرانی خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :ہڑتال کا معاملہ،پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن دو حصوں میں تقسیم

متعلقہ خبریں