اہم خبریں

حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں بڑی کمی کردی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کر دی گئی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں رد و بدل کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 40 روپے 49 پیسے کی کمی کے بعد یہ 106 روپے 74 پیسے سے 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 19 روپے 71 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 53 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر عائد اوسط لیوی 80 روپے فی لیٹر سے کم سطح پر آ گئی ہے، جبکہ دونوں مصنوعات پر مجموعی لیوی 139 روپے 22 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ لیوی کا ہدف حاصل ہونے کے بعد مجموعی سطح پر لیوی میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کی کمی

متعلقہ خبریں