اہم خبریں

گلگت بلتستان، آزاد امیدوار کا بڑا فیصلہ، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

گلگت بلتستان، آزاد امیدوار کا بڑا فیصلہ، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

ہنزہ (اے بی این نیوز) ہنزہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نیک نام کریم نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق نیک نام کریم نے اپنی نئی سیاسی وابستگی کے حوالے سے الیکشن کمشنر کو سرٹیفکیٹ جمع کرایا جو الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا ہے۔

ادھر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو مخصوص نشستوں کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے آئی پی پی کو مخصوص نشستوں سے محروم کرنے کی درخواست منظور نہیں کی۔ پیپلز پارٹی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ استقلاب پاکستان پارٹی کو مخصوص نشستیں نہ دی جائیں تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کردی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق نیک نام کریم کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں :سیاسی ہلچل جاری، پیپلز پارٹی نے گلگت کے لیے وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

متعلقہ خبریں