اہم خبریں

بڑی خبر، یوم عاشورہ پر کتنی سرکاری چھٹیوں کا امکان؟ جانیے مکمل تفصیلات

بڑی خبر، یوم عاشورہ پر کتنی سرکاری چھٹیوں کا امکان؟ جانیے مکمل تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اس سال یوم عاشور پر سرکاری ملازمین کو چار چھٹیاں ہوں گی جب کہ تعلیمی اداروں میں دو چھٹیاں ہوں گی۔

پنجاب حکومت کے مطابق نویں اور دسویں محرم کی جمعرات اور جمعہ کو چھٹیاں ہیں جب کہ ہفتہ اور اتوار کو وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے دفاتر معمول کے مطابق بند رہیں گے۔

اس طرح اس سال یوم عاشور پر سرکاری ادارے چار دن بند رہیں گے اور سرکاری ملازمین کو جمعرات سے اتوار تک چھٹی ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خوشخبری، جیٹ فیول سستا، فضائی کرایوں میں بھی بڑی کمی کا امکان

متعلقہ خبریں