اہم خبریں

قطرنےامریکا کوتحفے میں‌ لگژری طیارہ دے دیا

سفارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت، قطر کا امریکا کو بڑا تحفہ

دوحہ(‌اے بی این نیوز)‌قطرکی جانب سے امریکا کوتحفے میں دیئے گئے طیارے کو امریکی صدارتی بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔

امریکا کوتحفے میں دیے گئے طیارے کی رونمائی کی تقریب ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبھی شرکت کی۔

طیارہ امریکی صدارتی بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے اور نیا ائیر فورس ون جلد آزمائشی پروازکرے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا ایئر فورس ون طیارے میں سکیورٹی اور تکنیکی تبدیلیوں پر90 کروڑ ڈالرخرچ ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھاکہ نیا ائیرفورس ون پرانے35 سالہ طیارے سے کہیں بڑا ہے اور دیگر ممالک کے پاس جدید طیارے ہیں اس لیے امریکا کو بھی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ طیارے پر امریکی پرچم کولہراتی شکل میں بنایا گیا ہے، پہلے پرچم کا ڈیزائن سیدھی لکیر جیسا تھا جو مجھے کبھی زیادہ پسند نہیں آیا۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل قطر کی طرف سے لگژری بوئنگ 747 طیارہ تحفے میں دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی

متعلقہ خبریں