اہم خبریں

ریلوے کی سات یونینز پرمشتمل ریلوے مزدورمحاذ تشکیل دیدیاگیا

راولپنڈی(نامہ نگار)ریلوے کی سات یونینز پرمشتمل ریلوے مزدورمحاذ تشکیل دے دیاگیا،ریلوے ملازمین کی تنخواہوں ،پینشن سمیت دیگرمطالبات کی تکمیل کے ایجنڈے پرمل پیر کے روز دن گیارہ بجے ریلوے واشنگ لائن راولپنڈی میں بھرپوراحتجاج کرینگے ،جن میں ریلوے حاضر سروس ملازمین،پنشنرز کی کثیر تعداد شرکت کرے گی،مظاہرہ میں مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں اگلے لائحہ عمل کااعلان بھی کیاجائے گا۔اطلاعات کے مطابق ریلوے کی سات یونینز پرمشتمل ریلوے مزدورمحاذ تشکیل دے دیاگیا،جن میںریلوے ورکرزیونین سی ڈی ایل ورکشاپ،ریلوے ورکرزیونین اوپن لائن،ریلوے سمپارس یونین،ریلوے محنت کش یونین،ریلوے کیرج فیکٹری اینڈ ویگن یونین،ریلوے گینگ مزدوراتحاد،اورریلوے پریم یونین شامل ہیں،جو مل کر23جنوری بروز پیردن 11بجے ریلوے واشنگ لائن راولپنڈی میں احتجاج کرینگی، ریلوے یونینز دوران احتجاج،تنخواہوں اورپینشن کی بروقت ادائیگی،ٹائم پے سکیل کافوری نفاذ،2021سے رکی ہوئی گریجوٹی کی ادائیگی اورتمام ترواجبات کی ادائیگی کے مطالبات پیش کرینگی،احتجاج میں تمام حاضرسروس ریلوے ملازمین ،ریلوے پینشنرز اورریلوے ملازمین کے لواحقین اپنے مطالبات کے حق میں شامل ہونگے۔

متعلقہ خبریں