اہم خبریں

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری ،معاملہ الیکشن کمیشن کو جائے گا جو 48 گھنٹوں کے دوران فیصلہ کرنے کا پابند ہے

لاہور(نیوز ڈیسک  ) نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرر ی کا معاملہ حل نہ ہو سکا،اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جائے گا اور نگراں وزیر اعلیٰ کا معاملہ وہ طے کرے گا،لیکن پی ٹی آ ئی نے اعتراض اٹھا یا کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ تعیناتی تسلیم نہیں کرے گی، نگران وزیر اعلی کے تقرر کیلیے بنائی جانے والی حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں دونوں کی جانب سے پیش کردہ ناموں پر غور کیا گیا۔پارلیمانی کمیٹی کے اراکین میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا جس کے بعد اب اس معاملے کر رات کو الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن محسن نقوی، احد چیمہ، نوید اکرم چیمہ اور احمد نواز سکھیرا میں سے کسی ایک کو نگران وزیر اعلی مقرر کرے گا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس 48 گھنٹے کا وقت ہوگا۔ اس وقت کے دوران اس نے درج با لا ناموں میں سے کسی ایک بارے فیصلہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں