اہم خبریں

غیر قانونی پرسنل لون ایپس کیخلاف ایس ای سی پی کا کریک ڈاؤن

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )غیر قانونی پرسنل لون ایپس کیخلاف ایس ای سی پی کا کریک ڈاؤن ۔ ڈی ڈی کریڈٹ کے نام سے سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دینے والے ایپ کی نشاندہی ہو گئی۔ ایس ای سی پی کے مطابق مالی پراڈکٹ کے لالچ میں شہریوں کو اپنے جال میں پھنسایا جارہا۔ غیر قانونی ایپ کی اطلاع پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو دیدی گئی۔

ابتدائی کارروائی میں ایپ کو سوشل میڈیا پر بلاک کر دیا گیا۔ عوامی شکایات کی روشنی میں اب تک 141 غیر قانونی ایپس کی نشاندہی ہوئی۔ گوگل ، ایپل اور پی ٹی اے کو رپورٹ کرکے ایپس کو بلاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں :نئے الیکشن ٹریبونل کو انتخابی عذرداریوں پر کارروائی سے روک دیا گیا

متعلقہ خبریں